14 جون 2012 - 19:30

وينز ويلا کے صدر ہوگو شاويز نے دارالحکومت کراکس ميں فوجيوں سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ڈورن طيارے بنانا ان کا حق ہے .

ابنا: وينز ويلا کے صدر ہوگو شاويز نے دارالحکومت کراکس ميں فوجيوں سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ڈورن طيارے بنانا ان کا حق ہے .امريکہ کي جانب سے ڈرون طياروں کي تياري کي تحقيقات کي رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے وينز ويلا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک آزاد اور خود مختار ہے اور ڈرون طيارے بنانا ان کا حق ہے . خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نئے تيار ہونے والے طيارے ميں ايک کيمرا نصب ہوگا اور يہ صرف دفاعي مقاصد کيلئے ہوگا. اس دوران تيرہ فٹ لمبے اور آٹھ فٹ چوڑے ڈرون کي تصوير بھي فوجي افسران کو دکھائي گئي. واضح رہے کہ وينز ويلا ايران کے تعاون سے ڈرون بنانے کي تياري کر رہا ہے......./169